منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دس سال قبل واقعے پر پاکستان کو تنہا نہیں کیا جا سکتا، مائیکل ہولڈنگ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق لیجنڈ ویسٹ انڈین فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ جونجی دورے پر پاکستان میں ہیں۔انہوں نے گزشتہ شب سابق قومی آل رائونڈر اور کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صرف اس وجہ سے کھیل کی دنیا میں تنہا نہیں کیا جا سکتا کہ دس سال قبل کوئی منفی واقعہ رونما ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ حفاظت کے حوالے سے تدابیر اختیار کرنا بہتر ہوتا ہے جو ظاہر ہے کہ ہر ملک کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

اور پاکستان بھی اس اعتبار سے مختلف نہیں۔ مائیکل ہولڈنگ نے کہاکہ اگر انہیں کسی بھی قسم کا کوئی خوف یا خطرہ ہوتا تو وہ کبھی پاکستان نہ آتے تاہم انہیں یہاں کوئی مشکل درپیش نہیں جبکہ حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ سری لنکن ٹیم انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئی ہوئی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں مائیکل ہولڈنگ کی دعوت کیلئے اپنے گھر آمد کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جہاں سابق کرکٹر سعید انور سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…