اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

یونس خان نے مجھے دیوار سے لگائے رکھا ،نہیں معلوم کہ سابق کپتان مجھے کیوں ناپسند کرتے تھے، فیصل اقبال

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے بھانجے اور سابق کرکٹر فیصل اقبال نے کہاہے کہ یونس خان نے مجھے دیوار سے لگائے رکھا لیکن انہیں نہیں معلوم کہ سابق کپتان مجھے کیوں ناپسند کرتے تھے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لیجنڈ کرکٹرفیصل اقبال نے کہا ہے کہ جن لوگوں پر یونس خان نے الزامات لگائے، ان کو ہی وہ بھرپور سپورٹ کرتے رہے ہیں، سابق کپتان نے خاص طور پر میرے جیسے کرکٹرز کو دیوار سے لگائے رکھا، انہوں نے کرکے دکھایا کہ کھلاڑیوں کی جذباتی توڑ پھوڑ کس طرح کی جاتی ہے۔

نہیں معلوم وہ مجھے کیوں پسند نہیں کرتے تھے، میں نے بطور سینئر ہمیشہ ان کی عزت کی، ہوسکتا ہے کہ یونس خان نے اب محسوس کرلیا ہو کہ بطور کپتان اپنے دور میں انہیں کس کو سپورٹ کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہا تھا کہ جن 7 یا 8 کرکٹرز کو میں نے سپورٹ کیا،وہی میرے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، ایسا ہی تجربہ راشد لطیف کا بھی رہا، انہوں نے خود قربانی دے کر کئی کرکٹرز کو بچایا جو آج سپر اسٹار اور پاکستان کرکٹ کی ناک، شان، کان اور سر کہلاتے ہیں اور کرکٹ کمیٹیوں میں بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…