پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے پاکستان اور آئی سی سی کو مل کر کام کرنا ہو گا، ظہیر عباس

30  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے پاکستان اور آئی سی سی کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ایک انٹرویومیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کا

شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور اپنی دوستی نبھائی ،پاکستان میں حملہ بھی سری لنکا کی ٹیم پر ہی ہوا تھاانہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر کرکٹ ٹیموں کو پاکستان آنا چاہیے اور ٹیمیں پاکستان آئیں گی تو میں سمجھوں گا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو گئی ہے۔ظہیر عباس نے کہا کہ دیگر ممالک کے بورڈز کے سربراہان کو پاکستان آنے کی دعوت دینی چاہیے اور انہیں اعتماد میں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی پر بھارت کا اثر و رسوخ زیادہ ہے اور جب تک یہ معاملہ رہے گا تو پاکستان کے مسائل رہیں گے۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں اور ہمارے لڑے بہت محنت کرتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی سے درخواست کروں گا کہ اب چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑی باتیں نہ بنائیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ شروع کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے پاکستان اور آئی سی سی کو مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…