جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کو صرف ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،جو ٹیمیں پاکستان آنا ہی نہیں چاہتیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں ،جاوید میانداد

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،جو ٹیمیں پاکستان آنا ہی نہیں چاہتیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں ، اب ہر کوئی کہہ رہاہے پاکستان محفوظ ملک ہے ، کئی غیر ملکی رہ رہے ہیں ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے ، کھلاڑی ملک کا نام پیدا کرتا ہے وہ اگر کسی ملک نہیں جائے گا تو ملک کا نام بدنام ہو گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے سینئر کھلاڑیوں کو سفیر بنا کر دیگر

ممالک میں بھیجنا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ برطانیہ میں بھی دھماکے ہوئے تھے لیکن ٹیسٹ میچ نہیں رکے تھے، پاکستان کو صرف ٹارگٹ کیا گیا تھا آج بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، اب جو پاکستا ن آنا ہی نہیں چاہتے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تو ہر کوئی کہہ رہا ہے پاکستان محفوظ ملک ہے، یہاں کئی غیر ملکی رہ رہے ہیں اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان میں ایک واقعہ ہوا تھا لیکن اس کو بہت بڑا ایشو بنا دیا گیا تھا۔ ہمارے ساتھ تو بھارت میں بھی برا رویہ رکھا گیا تاہم ہم نے کبھی وہاں جانے سے انکار نہیں کیا۔ ہم دیگر ممالک میں سخت سے سخت حالات میں بھی کھیلے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا نام پیدا کرتا ہے وہ اگر کسی ملک نہیں جائے گا تو ملک کا نام بدنام ہو گا۔ ہم نے تو سری لنکا میں آرمی کی نگرانی میں بھی میچ کھیلا تاہم کبھی کسی بھی ملک میں جانے سے انکار نہیں کیا۔جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے سینئر کھلاڑیوں کو سفیر بنا کر دیگر ممالک میں بھیجنا چاہیے تاکہ وہ دیگر ممالک کو بتا سکیں پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بال ٹھاکرے کی دھمکیوں کے باوجود میں بال ٹھاکرے سے ملا تھا لیکن کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ آج بھی بھارت میں کرکٹ شروع کی جائے تو کچھ نہیں ہو گا صرف دھمکیوں تک ہی معاملہ رہتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ اب سری لنکا کی آمد کے بعد دیگر

ممالک کو اعتماد حاصل ہو گا اور دیگر ممالک کی ٹیموں کے لیے راہ ہموار ہو گی۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تو صرف نام کی رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں تو بے روز گار شخص کا خرچہ حکومت اٹھاتی ہے تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔ ہمارے کھلاڑی اگر اداروں کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تو کھائیں گے کہاں

سے ؟جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ دیگر ممالک اور پاکستان میں بہت فرق ہے۔جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف اعتماد کے ساتھ کھیلیں اور میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…