پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

’’ایک بچے کی ماں ‘‘شیلی این فریزر دنیا کی تیزترین خاتون بن گئیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا(این این آئی)شمالی امریکا کے ملک جمیکا کی ایک بچے کی ماں ورلڈ اتھلیٹکس مقابلوں میں سو میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون بن گئیں، شیلی این فریزر کے ہاں دو سال پہلے بڑے آپریشن سے بیٹا پیدا ہوا تھا۔شیلی این فریزر نے اس وقت دنیا کو حیران کر دیا جب انہوں نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں 12 سیکنڈز کے فرق سے 100 میٹر دوڑ جیت کر اعزاز اپنے نام کیا۔ 32 سالہ شیلی نے یہ فاصلہ 10.71 سیکنڈ میں طے کر کے کریئر کا آٹھواں عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔شیلی فریزر کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد یہاں بطور عالمی چمپئن کھڑا ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے،وہ ثابت کرنا چاہتی تھیں کہ

ہمت سے کام لے کر خواتین کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ شیلی نے صرف دو سال پہلے بیٹے کی پیدائش کے وقت ہسپتال کے بیڈ پر لیٹ کر ورلڈ چمپئن شپ کا فائنل دیکھا تھا اور اب اسی بیٹے کو گود میں اٹھائے اسٹیڈیم کا چکر لگایا۔برطانیہ کی ڈینا ایشر سمتھ اس دوڑ میں دوسرے مقام پر رہیں۔ انھوں نے یہ فاصلہ 10.83 سیکنڈ میں طے کر کے نا صرف نیا قومی ریکارڈ قائم کیا بلکہ 36 برس کی عمر میں ان عالمی مقابلوں میں سپرنٹ میں انفرادی طور پر کوئی بھی میڈل حاصل کرنے والی پہلی برطانوی خاتون بھی بن گئیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…