پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاک سری لنکا سیریز، نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات کی قلعی کھل گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں چند گھنٹے کی بارش نے پاک سری لنکا سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی تیاریوں کی قلعی کھول دی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کراچی کے

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن شدید بارش کے بعد میدان میں پانی جمع ہونے کے باعث میچ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔کراچی میں کئی دن سے مستقل بارش جاری ہے اور جمعہ کو بھی بارش کی پیش گوئی تھی لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے پانی کی نکاسی اور آؤٹ فیلڈ کو گیلا ہونے سے بچانے کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا ۔بارش کے سبب اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ اسٹیڈیم کے احاطے میں بھی ہر جگہ پانی جمع ہونے کے ساتھ ساتھ چھت سے بھی پانی ٹپکنے لگا۔مناسب سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا جسے نکالنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور میچ بھی نہ ہوسکا ۔اسٹیڈیم میں پانی نکالنے کیلئے مشینری کا بھی مناسب انتظام نہ تھا اور جہاں دنیا کے تمام بڑے انٹرنیشنل گراؤنڈز سے پانی نکالنے کے لیے اعلیٰ معیار کی مشینری موجود ہے وہیں نیشنل اسٹیڈیم کا عملہ وائپر سے پانی نکالتا ہوا نظر آیا۔اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش گزشتہ کچھ سالوں کے دوران اربوں روپے خرچ کیے گئے تاہم چند گھنٹوں کی بارش کے بعد اسٹیڈیم اور میڈیا باکس کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں جبکہ مرکزی دروازے پر بھی پانی جمع ہو گیا۔اسٹیڈیم میں پانی جمع ہونے سبب دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کر کے اتوار کی جگہ پیر کو میچ منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم امید ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے دوسرے میچ کے لیے بہترین انتظامات کرنے میں کامیاب رہے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…