بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

دنیا کو اصل اسلام سے روشناس کرانے پر شاہد آفریدی کا وزیر اعظم عمرا ن خان کیلئے کیا پیغام جاری کر دیا ؟ جانئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمرا ن خان کی جانب سے دنیا کے سامنے اسلام کا درست چہرہ پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کتنی خوبصورتی کے ساتھ اسلام کی

خوبیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جن پر ہمارے نبیﷺ نے نہ صرف خود زندگی گزاری بلکہ عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا،انسانیت ہر چیز سے اوپر ہے،یہ اقوام متحدہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے،اللہ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہ کرے(صحیح بخاری و مسلم )۔واضح رہے کہ رواں برس نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے فائرنگ کے حملے کو وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کا نتیجہ قرار دیا تھا جس میں 9 پاکستانیوں سمیت 51 افراد شہید ہوئے تھے۔اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں مساجد اور اسلام کے نام پر دیگر حملوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں انتہاپسندی بڑھتی جارہی ہے۔یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا نے مسلم امہ کو نقصان پہنچایا، دہشت گردی نے مسلم ممالک کو بہت متاثر کیا۔ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ترغیب دی گئی۔ اس موقع پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خاتمیکے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…