لندن(آن لائن )سابق جنوبی افریقی فاسٹ بالر کائل ایبٹ کانٹی چیمپئن شپ میں63 سال بعد بہترین بالنگ کرنے والے بالر بن گئے۔ انہوں نے ہیمپشائر کانٹی کی جانب سے سمرسٹ کیخلاف میچ میں 86 رنز دے کر 17وکٹیں حاصل کیں جو ہیمپشائر کی جانب سے کسی بھی بالر کی جانب سے میچ میں بہترین بالنگ فگرز بنے جب کہ 1956میں انگلش آف سپنر جم لیکرکی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف 90 رنز کے عوض 19کھلاڑی پوویلین واپس لوٹانے کے
بعد بہترین بالنگ فگر رہے ۔32سالہ کائل ایبٹ نے پہلی اننگز میں40رنز دے کر9شکار کیے اور پھر دوسری اننگز میں ایک بار پھر بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46رنز کے عوض8کھلاڑیوں کو پوویلین بھیج کر کانٹی چیمپئن میں گزشتہ80سال کے دوران میچ میں17شکار کرنے والے بالر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔281رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی سمر سیٹ کی ٹیم محض144رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔