پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس نہ ہو سکا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل شہر قائد میں تیز بارش شروع ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پہلے ون ڈ ے کا ٹاس موخر کردیا گیا ہے اوربارش رکنے کے بعد گرانڈ مکمل تیار ہونے کے بعد ہی ٹاس کیا جائے گا ۔دوسری جانب میچ کی سکیورٹی کیلئے

انتہائی جامع انتظامات کئے گئے ہیں،5ہزار سے زیادہ پولیس اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پاک فوج کے جوان بھی الرٹ ہیں۔سٹیڈیم کے اندر کی سکیورٹی رینجرز کے پاس ہوگی جبکہ سٹیڈیم کے باہر کے انتظامات پولیس دیکھ رہی ہے، میچ سے تین گھنٹے قبل سٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔ٹریفک پولیس کے دو ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے، تین مختلف مقامات پر پارکنگ بنائی گئی ہے، شائقین پارکنگ ایریاز سے ایکسپو سینٹر پارکنگ ایریا میں پہنچیں گے، ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر دو سے سٹیڈیم کے اندر جانے کیلئے شٹل سروس چلے گی۔دوسری جانب نو منتخب کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف میدان میں اترنیوالی ٹیم ترتیب دے دی ہے۔سرفراز الیون کے سلامی بلے باز فخر زمان اپنی فارم کو بحال کرنے کیلئے پرعزم دیکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے اس سیریز کے دوران تیز ترین سنچری بنانے کو اپنا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، آئی لینڈرز 2009کے بعد پہلی بار کراچی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سری لنکا سے باہمی ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 90میچز میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جب کہ 58میں آئی لینڈرز سرخرو ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…