جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے زور و شور سے تیاریاں، 4 ماہ کے دوران اپنا وزن کتنے کلو کم کرلیا؟ویڈیو وائرل

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دنیائے ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کے لیے زور و شور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے صرف چار ماہ کے دوران اپنا 26 کلو وزن کم کرکے جہاں اپنے مداحوں سے داد و تحسین حاصل کی ہے وہیں بیشتر کو ورطہ حیرت میں بھی ڈال دیا ہے۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ

روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نےلکھا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا جسے بعد میں کم کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن اگر روزآنہ ایک یا دو گھنٹے کی ورزش کی جائے تو خود کو ذہنی اور جسمانی طور پرفٹ رکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…