پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بادشاہت،بھارتی کمنٹیٹرسنجے منجریکر کا اظہار حیرانگی،جانبداری نہ چھپا سکے،دلچسپ صورتحال

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کمنٹری کرنے آئے تو براڈکاسٹر نے آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگز کا گرافک سکرین پر چلایا۔ سنجے منجریکر پاکستان کو پہلے نمبر پر دیکھ کر حیران رہ گئے اور کہا کہ میں حیران ہوں پاکستان کی ٹیم پہلے نمبر پر کیسے موجود ہے۔شاید سنجے منجریکر یہ بھول گئے کہ پاکستان ٹیم نے ریکارڈ لگاتار 11 سیریز میں فتح سمیٹ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 283 پوائنٹس کے

ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ 266 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیریز ڈرا کرنے کے بعد 262پوائنٹس کے ساتھ بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی ہے، بھارتی ٹیم 263 پوائنٹس کے ساتھ اب چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلیا 261 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔یاد رہے کہ سنجے منجریکر کو ایک جانب دار کمنٹیٹر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو بھارتی ٹیم اور بالخصوص دھونی اور کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے بعض اوقات ایسی باتیں بھی کرجاتے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہوتی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…