ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی،بھارتی ٹیم کی تنزلی،پاکستان کی زبردست پوزیشن

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم کا 283 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انگلش کرکٹ ٹیم کے 266 پوائنٹس ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم پہلے نمبر پر ہیں جبکہ

فخر زمان کی ساتویں پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو تیسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے، افغانستان کے حضرت اللہ پانچویں، آسٹریلیا کے آرکی شورٹ چھٹے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نوویں اور بھارت ہی کے لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلے نمبر پر اجارہ داری برقرار ہے جبکہ عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے، عادل راشد چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، اینڈل فیلوک وائیو ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، مجیب زدران نوویں اور فہیم اشرف دسویں نمبر پر ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…