منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم کا انتخاب کر لیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان کے چیف سیلکٹر و کوچ مصباح الحق نے جمعہ کے روز سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سلامی بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ تیسرے اوپنر عابد علی کو سیریز کے آخری میچز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔عالمی کپ کے دوران بری طرح فارم سے باہر سلامی بلے باز فخرزمان کو اس سریز میں دوبارہ فارم میں آنے کیلئے بھرپور موقع فراہم کئے جانے کا امکان ہے،فخرزمان نے 2019 میں 8 میچز کھیلے اور ایک نصف سنچری کی بدولت 23 کی

اوسط سے 186 رنز سکور کئے۔دوسری جانب میگا ایونٹ کے دوران امام الحق کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے بھی محض 205 رنز سکور کئے تھے۔مڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے باز اور ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم اور حارث سہیل ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پانچویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آئیں گے جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری تیز گیند بازی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ٹیم میں موجود2 آل رانڈرز شاداب خان اور عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…