پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس ( آن لائن )انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ہسپانوی ٹینس سٹار یو ایس اوپن چیمپئن رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں اور آسٹریلیا کی ایشلیگ

بارٹی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا اور یوکرائن کی ایلیناسیوٹولینا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ جرمنی کی انجلیق کربر اور گوانگ ژو اوپن کی فاتح امریکن کھلاڑی سوفیا کنن کی تین، تین درجے ترقی ہوئی ہے۔تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کے پہلی دس پوزیشنز برقرار ہیں۔آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ یو ایس اوپن چیمپئن سپین کے رافیل نڈال دوسرے اور سوئس سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ روس کے ڈینل مدویدوف چوتھے نمبر پر ہیں، آسٹریا کے ڈومینک تھیم پانچویں، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو چھٹے، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس ساتویں، جاپان کے نیشیکوری آٹھویں، روس کے کیرن خچانوف نویں اور سپین کے روبرٹو باٹیسٹا دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔اٹلی کے فابیو فوگنینی گیارہویں، فرانس کے گیل مونفلس بارہویں، اٹلی کے میٹو بریٹینی 13 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ کروشیا کے بورنا کورک ایک درجہ ترقی پاکر 15 ویں سے 14ویں، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن ایک درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں سے 15 نمبر پر چلے گئے ہیں۔ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد بڑے عرصہ کے بعد ٹینس کے میدان میں جلوہ گر ہوئے ہیں وہ ٹینس کے میدانوں سے دوری کی وجہ سے رینکنگ میں 328 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

مرے 2006 سے ٹاپ رینکڈ برطانوی کھلاڑی تھے۔ ادھر ویمنز سنگلز رینکنگ میں پہلی گیارہ پوزیشنز برقرار رکھی گئی ہیں جس کے مطابق آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی پہلی پوزیشن پر براجماں ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے، یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا تیسرے، جاپان کی نائومی اوساکا چوتھے، یو ایس اوپن چیمپئن کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیوپانچویں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ چھٹے، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا ساتویں، ہالینڈ کی کیکی

برٹنز آٹھویں، امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نویں اور سوئٹزلینڈ کی بدلیندا بنکک 10 ویں جبکہ برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا گیارہویں نمبر پر برقرار ہیں۔جرمنی کی انجلیق کربر تین درجے ترقی پاکر 15 ویں سے 12 ویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ امریکہ کی میڈیسن کیز تین درجے ترقی پاکر 16 ویں سے 13 ویں نمبر پر پہنچ گئیں، اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کی مسلسل تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ 59 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…