پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے اوقات کار کا اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے مابین ملکی میدانو ں میں شیڈول ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ۔ پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم،کراچی میں27،29ستمبر اور2اکتوبر کو شیڈول ون ڈے میچز کے دوران ٹاس ڈھائی بجے ہوگا جب کہ میچ سہ پہر 3بجے شروع ہوگا۔

قذافی سٹیڈیم، لاہور میں 5،7اور9اکتوبر کو شیڈول تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا ٹاس شام6بجے ہوگا جب کہ میچز کا آغاز ساڑھے6بجے ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان 10سال کے طویل عرصے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ آئی لینڈرز نے آخری بار 2009 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن لاہور ٹیسٹ کے دوران بعض شدت پسندوں کی طرف سے حملے کے بعد سری لنکا ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر اپنے وطن واپس لوٹ گئی تھی،اب 25ستمبر کو ہی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد شیڈول ہے، پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکا پہلا میچ 27ستمبر کو کھیلا جائے گا، 29ستمبر کودونوں ٹیمیں ایک بار پھر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوںگی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 2اکتوبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹونٹی20میچوں کی سیریز 5 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگی اور10اکتوبر کو سری لنکن ٹیم وطن واپس روانہ ہوجائے گی ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…