انگلش ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا : جنید خان

23  ستمبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن )برطانوی شہریت کے حامل ٹیسٹ فاسٹ بالرجنید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جوعزت ملتی ہے وہ انگلش کرکٹر بن کر نہیں مل سکتی، انگلینڈ ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا۔قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم میں شامل فاسٹ بالر نے یو بی ایل گرانڈ ،کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرکے پاکستانی سکواڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا،امید پر دنیا قائم ہے۔جنید خان نے کہاکہ امید یہی ہے کہ ڈومیسٹک سیزن اچھا گزرے گا،خیبر پختونخواہ کے علاقہ

صوابی کے چھوٹے سے گاں سے آیا ہوں،برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود میرے لیے پاکستان پہلے ہے،مجھے انگلینڈ میں دو کلبز کی جانب سے بطور لوکل پلیئر کانٹی کرکٹ کھیلنے کے چارسال کے معاہدے کی پیشکش ہوئی تھی،معاہدہ کرلیتا تو پاکستان کا سیزن اوور سیز کھلاڑی بن کرکھیلنا پڑجاتا،کانٹی کھیلنے کا مطلب انگلینڈ ٹیم میں شمولیت کا راستہ بننا ہے،مجھے پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ہے، انگلینڈ کے لئے نہیں۔یاد رہے کہ جنید خان نے محمد عامر کے لیے خود کو ورلڈ کپ کے لیے ڈراپ کیے جانے پر ٹویٹر پر منہ پر پٹی باندھ کر احتجاج کیا تھا جس پر پی سی بی کی جانب سے انہیں وارننگ دی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…