اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

گیارہ سال کا تھا تو ساتھیوں نے میک ڈونلڈ سے مفت برگر مانگا تھا، کرسٹیا نورونالڈو

datetime 20  ستمبر‬‮  2019 |

میڈرڈ (این این آئی)فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہاہے کہ جب وہ 11 سال کے تھے تو اْنہوں نے اور اْن کے ساتھیوں نے میک ڈونلڈ سے مفت برگر مانگا تھا۔گزشتہ دِنوں فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرویو میں ایک انکشاف کیاجس میں اْنہوں نے کہا کہ جب میں 11 سال کا تھا تو میں نے اور میرے ساتھیوں نے میک ڈونلڈ جا کر مفت برگر کی بھیک مانگی تھی۔کرسٹیانو رونالڈو کے مطابق جب میں 11 یا 12 برس کا تھا۔

تو میں اپنے کھلاڑی ساتھیوں کے ساتھ اپنے اہلِ خانہ سے دور ’لزبن‘ میں رہتا تھا اور میرے اہلِ خانہ ’میڈیرا‘ میں مقیم تھے۔رونالڈو نے کہا کہ وہ میرا انتہائی مشکل وقت تھا کیونکہ میں ہر تین ماہ کے بعد اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتا تھا، اْنہوں نے کہا کہ اتنی کم عْمر میں ماں باپ سے دور رہنا آسان نہیں ہوتا۔انہوں نے مفت برگر دینے والی لڑکی کے بارے میں بتایا کہ ایک بار رات کے ساڑھے یا 11 بجے کے قریب مجھے اور میرے ساتھیوں کو شدید بھوک لگ رہی تھی، ہمارے پاس کھانے کو کْچھ نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس پیسے تھے کہ ہم باہر جا کر کْچھ کھائیں۔انہوں نے بتایا کہ جس اسٹیڈیم میں ہم مقیم تھے اْس کے برابر میں ایک میک ڈونلڈ تھا، شدید بھوک نے ہمیں اسٹیڈیم سے باہر جانے پر مجبور کیا اور میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ باہر نکلا، جس کے بعد ہم میک ڈونلڈ کے پیچھے والے دروازے کے باہر جا کر کھڑے ہوگئے اور ہم نے آواز لگائی کہ کیا کوئی ہمیں مفت میں برگردے گا؟ان کے مطابق’جب اْنہوں نے یہ آواز لگائی تو میک ڈونلڈ کے اندر سے ایڈنا نامی لڑکی اور اْس کے علاوہ دیگر دو لڑکیاں آئیں اور اْنہوں نے ہمیں فری میں برگر دئیے، اِس کے بعد ہمیں جب بھی بھوک لگتی تھی ہم دروازے کے باہر سے آواز لگاتے تھے او ر وہ لڑکیاں ہمیں مفت کے برگر دے دیتی تھیں۔اْنہوں نے اپنے انٹرویو میں ایڈنا نامی لڑکی اور دونوں لڑکیوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، رونالڈو نے کہا کہ لزبن کا وہ میک ڈونلڈ اب ختم ہوگیا ہے اور میں نے اْن لڑکیوں کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی، وہاں کے رہائشیوں سے بھی پوچھا تاہم مجھے اْن کے بارے میں کْچھ بھی معلوم نہیں ہوسکا۔رونالڈو نے کہا کہ اگر وہ تینوں لڑکیاں میرا یہ انٹرویو دیکھ رہی ہیں یا اْن کا کوئی رشتے دار یہ انٹرویو دیکھ رہا ہے تو مجھ سے رابطہ کریں۔اْنہوں نے کہا کہ ’مجھے بہت خْوشی ہوگی اگر ہماری

ملاقات ہوگئی اور میں چاہتا ہوں کہ اْن تینوں لڑکیوں کو لزبن میں کھانے کی دعوت پر بْلاؤں اور اْن کو وہ سب واپس کرنا چاہتا ہوں جو اْنہوں نے بچپن میں مجھے دیا۔دوسری جانب رونالڈو کا انٹرویو لینے والے مورگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’شاید ہم نے ایڈنا کو ڈھونڈ لیا ہو۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…