پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج بروز ( ہفتہ ) کو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سیریز کیلئے ممکنہ 20کھلاڑیوں کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا، ان میں سرفراز احمد (کپتان)، بابراعظم،عابد علی،امام الحق، فخر زمان، احمد شہزاد، آصف علی، حارث سہیل، عمراکمل، محمد رضوان، افتخار احمد ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عامر،حسن علی،محمد حسنین

اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا تھا۔قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان (آج )ہوگا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد ورلڈکپ سے باہر کئے جانے والے عابد علی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کا امکان روشن ہے، ایک عرصہ سے نظر انداز افتخار احمد کو ایک بار پھر موقع دیا جاسکتا ہے، آسٹریلیا کیخلاف یواے ای میں سیریز کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان بھی اسکواڈ میں واپسی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، ان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین شامل کیا جائے گا۔افتخار احمد اور محمد رضوان کو سینئرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کی خلا پرکرنے کیلئے شامل کیا جائے گا، پاور ہٹر کی متلاشی قومی ٹیم مینجمنٹ ایک بار عمر اکمل کی جانب دیکھ رہی ہے، ان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، مختصر فارمیٹ کے میچز کیلئے احمد شہزاد کا نام بھی زیر غور ہے۔ون ڈے ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوگی جہاں سری لنکا کیخلاف پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا، شہر قائد میں مزید 2 میچز کے بعد 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 9اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…