لاہور (این این آئی) قائداعظم ٹرافی کے دوسرے رائونڈ کے آغاز سے 11سال بعد کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ میزبان ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف21 ستمبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے 4 روزہ میچ کھیلے گی۔ میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔قائداعظم ٹرافی 2019-20 کے 4 میچز کوئٹہ میں شیڈول ہیں۔ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ رواں سیزن کا پہلا مقابلہ ہوگا۔
خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔ ایونٹ کی ٹرافی بھی جمعرات کے روز کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔پہلے رانڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے 11 اور بلوچستان کے 7 پوائنٹس ہیں۔352 گیندوں پر 152 رنز بنانے والے امام الحق اور کپتان حارث سہیل کی عدم موجودگی میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی قیادت عمران فرحت کریں گے۔ گذشتہ سیزن میں حبیب بنک لمیٹیڈ کی قیادت کرنے والے عمران فرحت نے گذشتہ سال 11 میچز میں 744 رنز بنائے تھے۔سدرن پنجاب پرامید ہے کہ اوپنر سمیع اسلم کوئٹہ میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے رانڈ کے میچ میں سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز 243 جبکہ دوسرے اننگز میں 50 رنز بنائے تھے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر کو دونوں اننگز میں کوئی بالر بھی پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر براجمان سندھ کرکٹ ٹیم ایونٹ میں مسلسل دوسرا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گی۔ سندھ دوسر ے رانڈ میں خیبرپختوانخوا کی میزبانی کرے گا۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ناردرن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گی۔ فیصل آباد میں شیڈول میچ لائیو اسٹریم ہوگا۔ سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں سندھ کی قیادت اسد شفیق جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ صاحبزادہ فرحان پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر
براجمان خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ محمد رضوان کی جگہ ریحان آفریدی وکٹ کیپنگ کریں گے۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان مقابلہ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل ڈیوٹی پر مصروف بابر اعظم اور احمد شہزاد کی عدم موجودگی میں سنٹرل پنجاب کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ سنٹرل پنجاب کے 11 پوائنٹس ہیں۔ سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیم کےدرمیان مقابلہ
فیصل آباد میں ہوگا۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروف حسن علی، فہیم اشرف اور عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب سیکنڈ الیون کے اسکواڈز سے کرے گی۔پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر براجمان ناردرن کرکٹ ٹیم کے 8 پوائنٹس ہیں۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی قیادت عمر امین کریں گے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم بھی کپتان عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان خان شنواری کے
متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کا انتخاب سیکنڈ الیون اسکواڈ سے کرے گی۔ناردرن کرکٹ ٹیم میرپور آزاد جموں و کشمیر کے میدان میں سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گی۔ ایونٹ کے دوسرے رانڈ کا آغاز 20 ستمبر سے ہوچکا ہے۔بلوچستان اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپورمیں کھیلا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اور سندھ کے درمیان میچ نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔