جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شنیرا اکرم پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے متحرک

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مستقبل میں نئی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے واک کا اعلان کیا ہے۔شنیرا اکرم کراچی سے گندگی اور ماحولیاتی آلودگی دور کرنے کے لیے متحرک ہیں جس کی آگاہی کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی

موجودگی کا انکشاف کیا تھا جسے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ساحل کو شہریوں کے لیے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ 15 منٹ کی واک کے دوران چار درجن سے زائد سرنجیں ملی ہیں جب کہ سرنجوں کی موجودگی حفظان صحت کے مطابق نہیں جس کے بعد متعلقہ عملہ ساحل پر پہنچا اور کچھ دیر میں ساحل کو صاف کردیا گیا تھا۔تاہم اب شنیرا اکرم نے مستقبل میں نئی نسل کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے کراچی کے مقام فیرئیر ہال پر آج شام چار بجے واک کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 156 ممالک میں اس واک کا انعقاد کیا گیا ہے جسے GLOBAL CLIMATE STRIKE کا نام دیا گیا ہے عالمی ماحولیاتی مارچ۔اس واک کا اعلان سوئیڈن ماحولیاتی کارکن گریٹا ٹھنبرگ نے سوشل میڈیا پر کیا ہے جو آج سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔گریٹا ٹھنبرگ نے کہا کہ اسے دنیا بھر میں پھیلائیں، اب ملاقات ہوتی ہے گلیوں میں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…