کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان،افواہوں کا ڈراپ سین،سری لنکا کی حکومت نے حتمی اعلان کردیا

19  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سری لنکا کی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،سری لنکن میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی ہے

اور بورڈ جلد دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔آئی لینڈرز 25 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہو گا تاہم سری لنکا کے کچھ سینیئر کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان آنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکومت سے سیکیورٹی معاملات طے پا گئے ہیں اور سری لنکن ٹیم کو سربراہ مملکت والی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب  لاہور میں سری لنکا کے سینیر افسران کے وفد نے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا جس میں انتظامی، پولیس، پبلک ایڈمنسٹریشن سروسز کے افسران شامل تھے۔سری لنکن وفد کو سیف سٹی اتھارٹی میں آپریشنز، ایمرجنسی رسپانس اور ٹریفک منیجمنٹ کا نظام دکھایا گیا اور سیف سٹی کے ایم ڈی علی عامر ملک اور دیگر افسران کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔وفد نے سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے سیف سٹی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔  سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،سری لنکن میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی ہے اور بورڈ جلد دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔آئی لینڈرز 25 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…