سڈنی( آن لائن )کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔دورہ پاکستان کے بعد اپنے بیان میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا تھا، پاکستان میں سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ہم نے خود کو محفوظ تصور کیا۔کیون رابرٹس کا کہنا تھا کہ اس وقت سب درست سمت میں چل رہا ہے لیکن فیصلے میں جلد بازی نہیں کریں،اپنے کھلاڑیوں
کو اس وقت تک پاکستان کے دورے پر جانے کے لیے نہیں کہوں گا جب تک ان کی آنکھو ں میں آنکھیں ڈال کر نہ کہ سکوں کہ وہ وہاں پر خود کو محفوظ تصور کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پر امید ہوں کہ 2022میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا2022میں د و ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹر نیشنل اور تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول ہے ،کینگروز نے1998کے بعد سے سکیورٹی وجوہات کی بناپر پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے ۔