جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

ارجنا رانا ٹنگا نے پاک سری لنکا سیریز کے حق میں آواز اٹھا دی

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کے لیے آتے رہے۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کے لیے آتے رہے، اب ہمیں چاہیے کہ پاکستان کی مدد کریں، بدقسمتی سے ہمارے پاس ہمت رکھنے والا کرکٹ بورڈ نہیں۔یاد رہے کہ سابق کپتان اور وزیر ارجنا رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے اپنا پہلا اور آخری ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا تھا۔

وہ ماضی میں بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ معاملات میں تعاون کی حمایت کرتے رہے ہیں، سری لنکن کرکٹ کے امور عبوری طور پر چلائے جارہے ہیں، آئی لینڈرز کو 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 25 ستمبر کو پاکستان آنا ہے، سیکورٹی انتظامات کا اثر نو جائزے کا بیان جاری کیے جانے کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، ابھی تک سری لنکن بورڈ کی طرف سے با ضابطہ طور پر کوئی مثبت یا منفی جواب موصول نہیں ہوا، پی سی بی سیریز کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…