پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شعیب اختر نے بھی ڈاکٹر نمرتا کے انصاف کیلئے آواز اٹھادی

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ڈاکٹر نمرتا کماری کے انصاف کے مطالبے کے لیے چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم میں شامل ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر نے نمرتا کی موت پر انتہائی دْکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کیلئے انصاف کا

مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نمرتا کے لیے انصاف کا مطالبہ ایک ہیش ٹیگ کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ہیش ٹیگ ’ جسٹس فار نمرتا ‘ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نمرتا کے حق کیلئے آواز اْٹھا رہے ہیں۔میڈیکل کی طالبہ کے لیے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے ٹوئٹس کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں وہیں شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اْنکا دل ہر پاکستانی کے ساتھ دھڑکتا ہے،اس سے قطع نظر کہ وہ کس عقیدے سے تعلق رکھتا ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ماتحت بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں سال آخر کی طالبہ نمرتا امرتا مہر چندانی کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے۔یونیورسٹی وائس چانسلر انیلا عطاء الرحمن نے نمرتا کی گردن پر پائے جانے والے نشان کوخود کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وجوہات جاننے کیلئے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔پولیس نے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نمرتا کی ساتھی طالبات اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔نمرتا کا خاندان ان کی موت پر غم سے نڈھال ہے۔طالبہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے بہن کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہن کو قتل کیا گیا، اسے کوئی مالی یا گھریلو پریشانی نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…