ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ماضی کو بھول چکا ہوں اب میری توجہ آنے والے میچوں پر مرکوز ہے، عمر اکمل

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ماضی کو بھول چکا ہوں اب میری توجہ آنے والے میچوں پر مرکوز ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ میں بلایا جانا میرے لیے ایک نیا آغاز ہے، ماضی کے بارے میں نہیں سوچ رہا بلکہ سب کچھ بھول کر آنے والے میچوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہیں۔اب کوچنگ کا عملہ بھی نیا ہے اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں

جنہوں نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد کیا۔ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں نئی ٹیم مینجمنٹ کو مایوس نہیں کروں گا اور سخت محنت کر کے پاکستان کیلئے کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گاکوکا بورا سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، کوکا بورا کی گیند ہماری ہوم سیریز اور انٹرنیشنل میچوں میں استعمال ہوتی ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اس گیند کے استعمال سے بلے بازوں اور بائولرز دونوں کو ہی فائدہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…