سری لنکا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز،ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر نے تربیتی کیمپ کیلئے 20ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کر دیا

16  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کر دیا۔ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے جبکہ مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں، دونوں کھلاڑیوں کو 12 اکتوبر تک کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ممکنہ سکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان) (سندھ)، بابر اعظم (نائب کپتان) (سنٹرل پنجاب)، عابد علی (سندھ)، احمد شہزاد (سنٹرل پنجاب)، آصف علی (ناردرن)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فخر زمان(خیبرپختوانخوا)، حارث سہیل (بلوچستان)، حسن علی (سنٹرل پنجاب)، افتخار احمد (خیبرپختوانخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، امام الحق (بلوچستان)، محمد عامر (ناردرن)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان (خیبرپختوانخوا)، شاداب خان (ناردرن)، عمر اکمل (سنٹرل پنجاب)، عثمان شنواری (خیبرپختوانخوا) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب) شامل ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ مینجمنٹ میں مصباح الحق (ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر)، منصور رانا (ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر)، وقار یونس (بولنگ کوچ)، گرانٹ بریڈ برن (فیلڈنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، یاسر ملک (ٹرینر)، میجر ریٹائرڈ اظہر عارف (سیکورٹی منیجر برائے سری لنکا سیریز)، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری (سیکورٹی منیجر برائے دورہ آسٹریلیا)، رضا راشد (میڈیا منیجر)، طلحہ بٹ (اینالسٹ)اور ملنگ علی (مساجر) شامل ہیں۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔سری لنکا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…