پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے سسٹم سے کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، محمد رضوان

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے سسٹم سے کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور قائد اعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں مختلف سینٹرز پر کیچز کا ڈراپ ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے۔

جو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول پر ایک سوالیہ نشان ہے اور تمام ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کی فٹنس کی بہتری پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کے منیجر شوکت گل جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میچز کے پہلے مرحلے میں متعدد سنچریاں سکور ہوئیں جن میں کیچز کا ڈراپ ہونا بھی ایک فیکٹر ہے انہوں نے اپنی 176رنز کی اننگز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مزید سکور کر سکتے تھے لیکن ایک غلط شاٹ کی وجہ سے ایسا نہ کر سکے لیکن انہیں خوشی ہے کہ ناردرن ریجن میں شاداب خان ، عماد وسیم ،محمد نواز، سہیل تنویر، صدف اور موسی خان کی موجودگی میں ہم نے اپنا ٹارگٹ پورا کیا اور پانچ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔انہوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ بائولرز کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنی ہے خواہ کیسی ہی کرکٹ ہو ہم نے اپنے آپ کو حالات کے مطابق ڈھالنا ہے جو ہمارے لئے از حد ضروری ہے انہوں نے کوکا بورا گیند کے استعمال کے بارے میں کہا کہ اس سے بیٹسمینوں میں اعتماد آئیگا اوربائولرز کو اپنی صلاحیتوں کوحقیقی معنوں میں استعمال کرنا ہوگا اور فیلڈرز کو کیچز کی صورت مین ان کا ساتھ دینا ہوگا اور ایسی صورت میں ہم انٹر نیشنل کرکٹ میں بہتر پرفارمنس کی پوزیشن میں ہوں گے اور نیا کرکٹ ڈھانچہ ہ میں یہ سکھا رہا ہے کہ ہم اپنی اصلاح کرتے ہوئے مکمل طور پر پروفیشنل ازم کے تحت کرکٹ کھیلیں اسی مین ہماری کامیابی کا رازمضمر ہے انہوں نے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں کی وکٹ ہمیشہ اچھی ہوتی ہے جو بیٹنگ اور باء￿ ولرز دونوں کو سپورٹ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…