ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ  میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں،فرنچائزز اور صحافیوں نے بھی ”بہتی گنگا“ میں خوب ہاتھ دھوئے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل)میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔  نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو آڈیشنز کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ  بھی منظر عام پر آگئی ہے،

پاکستان سپر لیگ کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق فرنچائزز کی نیلامی غیر منصفانہ طریقے سے کی گئی،فرنچائزز کو طے شدہ حصے سے زائد ادائیگیاں کی گئیں اور دوسری طرف فرنچائزز سے مکمل وصولیاں  بھی نہ کی جا سکیں۔آڈیٹر جنرل نے پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو دی جانیوالی رقم بھی غیر قانونی قرار دیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی تشہیر ی مہم،نشریاتی حقوق،میڈیا رائٹس اورکیش اے کروڑ میں لاکھوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ون میں 97 کروڑ 42 لاکھ آمدن اور 90 کروڑ 80 لاکھ  روپے کے اخراجات ہوئے۔پی ایس ایل ٹو میں 1 ارب 46 کروڑروپے آمدن اور1 ارب 6 کروڑ روپے کیاخراجات ہوئے۔یوں مجموعی طور پر پی ایس ایل کے پہلے دو آڈیشنز میں 47 کروڑ کمائی ہوئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فرنچائزز کو شیئر سے24 کروڑ 86لاکھ روپے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔فرنچائزز کو 5 کروڑ 44 لاکھ زر تلافی دئیے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے اخراجات کا غلط تخمینہ لگایا گیا،لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں  ایک کروڑ 88 لاکھ زائد اخراجات آئے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو غیر قانونی طور پر سوا کروڑ روپے ادا کئے گئے۔اسی طرح نشریاتی حقوق کے حوالے سے بھی سو کروڑ ڈالرز سے زائد کے بی ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…