پاکستان سپر لیگ میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

15  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو آڈیشنز کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے ،پاکستان سپر لیگ کی

آڈٹ رپورٹ کے مطابق فرنچائزز کی نیلامی غیر منصفانہ طریقے سے کی گئی ،فرنچائزز کو طے شدہ حصے سے زائد ادائیگیاں کی گئیں اور دوسری طرف فرنچائزز سے مکمل وصولیاں بھی نہ کی جا سکیں۔آڈیٹر جنرل نے پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو دی جانیوالی رقم بھی غیر قانونی قرار دیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی تشہیر ی مہم ،نشریاتی حقوق ،میڈیا رائٹس اورکیش اے کروڑ میں لاکھوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ون میں 97 کروڑ 42 لاکھ آمدن اور 90 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔پی ایس ایل ٹو میں 1 ارب 46 کروڑروپے آمدن اور1 ارب 6 کروڑ روپے کیاخراجات ہوئے۔یوں مجموعی طور پر پی ایس ایل کے پہلے دو آڈیشنز میں 47 کروڑ کمائی ہوئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فرنچائزز کو شیئر سے24 کروڑ 86لاکھ روپے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔فرنچائزز کو 5 کروڑ 44 لاکھ زر تلافی دئیے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے اخراجات کا غلط تخمینہ لگایا گیا،لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں ایک کروڑ 88 لاکھ زائد اخراجات آئے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو غیر قانونی طور پر سوا کروڑ روپے ادا کئے گئے۔اسی طرح نشریاتی حقوق کے حوالے سے بھی سو کروڑ ڈالرز سے زائد کے بی ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…