اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کی بھرپور کوریج کا اعادہ کررکھا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے 30 لیگ میچز میں سے 10 کی لائیواسٹریمنگ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہنے والا فائنل میچ ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

6کیمروں پر مشتمل ایونٹ کی لائیو اسٹریم کوریج سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ سے شروع ہوگی۔ لائیو اسٹریمنگ کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے گی۔بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بھی ایونٹ کے میچز لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔ اسٹیڈیم میں شیڈول پانچویں اور چھٹے راؤنڈ کے میچز لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔لائیو اسٹریم میچز کی تفصیلات کے مطابق 14 سے 17 ستمبر: سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور،21 سے 24 ستمبر: سنٹرل پنجاب بمقابلہ ناردرن بمقام اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد،28 ستمبر سے یکم اکتوبر: سدرن پنجاب بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ،5سے 8 اکتوبر، ناردرن بمقابلہ بلوچستان بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی،28 سے 31 اکتوبر: بلوچستان بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،4 سے 7 نومبر، سدرن پنجاب بمقابلہ بلوچستان بمقام بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،11 سے 14 نومبر: سندھ بمقابلہ ناردرن بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،18 سے 21نومبر،سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،25 سے 28 نومبر، سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،2 سے 5 دسمبر ناردرن بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہوگا ۔ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو مساوی کوریج دینے کے لیے لائیواسٹریمنگ کے لیے میچز کی تقسیم کی گئی ہے۔ بلوچستان 3،سنٹرل پنجاب 3،خیبرپختوانخوا

3،ناردرن 4،سندھ 3،سدرن 4 شامل ہیں ۔قائداعظم ٹرافی کے ساتھ ساتھ پی سی بی خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کررہا ہے۔اس سلسلے میں پی سی بی نے قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور جمخانہ گراؤنڈ میں 26 ستمبر کو ایونٹ کا فائنل میچ لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ قائداعظم ٹرافی کے جن میچز کی لائیو اسٹریمنگ نہیں کی جارہی۔

ان میچز کی جھلکیاں پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو پیکج کی صورت میں فراہم کی جائیں گی۔قائداعظم ٹرافی میں شریک کرکٹرز کو مداحوں سے جوڑنے کے لیے پی سی بی کی حکمت عملی کے مطابق سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ کی لائیو اسکورنگ کی جائے گی جبکہ پہلے راؤنڈ کے بقیہ 2 میچز کے اسکورز کی تفصیلات ہر 1 گھنٹے بعد پی سی بی کے سوشل میڈیا پر

جاری کی جائیں گی۔قائداعظم ٹرافی میں #QEA19 ہیش ٹیگ رکھا گیا ہے۔بیان کے مطابق پی سی بی تینوں میچز کی ہائی ریزولیشن تصاویر جاری کرے گا۔برائے مہربانی تصاویر استعمال کرتے وقت پی سی بی کو کریڈیٹ ضرور دیں۔پی سی بی تمام فرسٹ کلاس میچز کی رپورٹ انگریز ی میں مہیا کرے گا جبکہ تمام میچز کا راؤنڈ اپ اردو میں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے

کھیل کے فروغ اور مداحوں کو کرکٹ سے جوڑنے کیلئے پہلے راؤنڈ کے تینوں میچزکیلئے شائقینِ کرکٹ کا داخلہ مفت رکھا ہے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک داخلی راستہ مختص ہوگا جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مداح دو نمبر گیٹ سے اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں،تمام تینوں میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…