بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ(این این آئی) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا۔ حمزہ خان کمیٹی کے چیئرمین جبکہ 5رکنی کمیٹی کے ممبران میں سکندر خٹک، منیر احمد خان سدھانا، سید حسن نجیب شاہ اور کرنل مجاہد اللّٰہ ترین کے نام شامل ہیں۔ نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں فٹبال کے امور کو چلانے کے ساتھ ملک میں کلبوں کی مناسب رجسٹریشن،کلبوں کی جانچ پڑتال کو یقینی بنانے کے ساتھ فیفا اور اے ایف سی کی مدد سے

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے لئے انتخابی ضابطہ تیار کرنے اور اس کی توثیق کرے گی۔یہ کمیٹی 15 جون 2020 ء تک پی ایف ایف کے احاطے اور بینک اکائونٹس کو کنٹرول کرے گی، 20 ستمبر 2019 ء کے بعد پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردیا جائیگا۔فیفا کونسل کے بیورو کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے لئے نارملائزیشن کمیٹی کے تقرر کرنے کے فیصلے اور فیفا، اے ایف سی سے مشاورت اور انٹرویو کے عمل کے بعد اس کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…