پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چلو کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے، انڈیا کو بھی کشمیر نہ دو لیکن۔۔۔! شاہد آفریدی کے بیان پر بھارتی میڈیا میں ہنگامہ، شدید ردعمل سامنے آ گیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا اخلاقیات بھی بھول بیٹھا، بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا، ایک انڈین ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں اپنی بدتمیزیوں کے بعد شاہد آفریدی اب عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، بھارتی میڈیا نے کہا کہ شاہد آفریدی اب جہاد کی باتیں بھی کرنے لگے ہیں،

اس موقع پر انہوں نے شاہد آفریدی کے کشمیر کے حوالے سے بیانات کے کلپ بھی چلائے، بھارتی میڈیا نے کہا کہ لگتا ہے کہ پاکستان کی راج نیتی میں عمران خان کے بعد ایک اور کرکٹر انٹری مارنے والا ہے، بھارت کے خلاف نعرے لگا کر شاہد آفریدی بھی اپنا چہرہ چمکانا چاہتے ہیں، بھارتی میڈیا نے کہا کہ ہم اس لیے یہ کہہ رہے ہیں کہ شاہد آفریدی عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح چپکے ہوئے ہیں اور وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے کٹر پن اور جہاد کی بو آتی ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے، واضح رہے کہ آج شاہد آفریدی نے مظفرآباد میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر کے ساتھ ہوں میں ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ بات صرف کشمیر کی نہیں انسانیت کی ہے، دنیا کے کسی کونے میں بھی ظلم ہوگا ہم پاکستانی ہمیشہ ظلم کے خلاف اٹھائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ میں کہتا ہوں کہ چلوکشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے، انڈیا کو بھی کشمیر نہ دو، لیکن کشمیر میں کشمیری رہیں اور انسانی آزادی دی جائے۔اب بھارتی میڈیا نے کہا کہ شاہد آفریدی نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی سے لے کرخیبر تک ہم سب کشمیر کے ساتھ ہیں، کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹرہیں لیکن کشمیر پر بیان بازی سے دنیا کا دھیان اپنی طرف کرنا چاہتے ہیں۔غرض بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کے بیانات کو لے کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…