ٹوکیو(این این آئی)آئندہ سال ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے دوران شائقین کوممکنہ گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں آئندہ سال جولائی اور اگست کے مہینوں میں اولمپک مقابلے شیڈول ہیں۔منتظمین کے مطابق
ان مہینوں میں ٹوکیو کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے۔گرمی کی شدت کوکم کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے دس منٹ تک مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا۔منتظمین کے مطابق ممکن ہے کہ اس برفباری سیگرمی کی شدت میں کمی نہ ہولیکن یہ ٹھنڈک کا احساس ضرور دیگی۔