بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی سی سی کا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 2019ء 18 اکتوبر سے 2 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ 2015ء میں منعقدہ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر فاتح قرار پائی تھیں، 2 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 14 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جن میں میزبان یو اے ای، سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، سنگاپور، کینیا، آئرلینڈ، ہانگ کانگ، اومان، برمودا، کینیڈا، جرسی، نمیبیا، نائیجیریا اور پاپوا نیوگنی شامل ہیں۔ سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو

گنی، نمیبیا، سنگاپور اور برمودا کو گروپ اے جبکہ یو اے ای، آئرلینڈ، اومان، ہانگ کانگ، کینیڈا، جرسی اور نائیجیریا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔ 18 اکتوبر کو ایونٹ کے ابتدائی روز سکاٹ لینڈ کی ٹیم سنگاپور اور ہالینڈ کی ٹیم کینیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، اسی روز دیگر میچز میں ہانگ کانگ کا مقابلہ آئرلینڈ، اومان کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔ سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…