اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی کا بیٹا فٹبال کھیلتے چل بسا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو( آن لائن )برازیل کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور 2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کافو کے بیٹے سا پالو میں فٹبال کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔ 30 سالہ دنیلو سا پالو کے شمال مغربی علاقہ الفا ول میں اپنی بہن کی سالگرہ کے موقع پر فٹبال کھیل رہے تھے جہاں انہیں ہارٹ اٹیک آیا۔دنیلو کو فوری طور پر البرٹ آئینسٹائن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تیسری مرتبہ ہارٹ اٹیک آنے سے میڈیکل اسٹاف انہیں جانبر نہیں کرپایا۔اسکائی اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق کئی فٹبال کلب نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ کافو کو تعزیتی پیغامات بھیجے جس میں ان کا اپنا کلب سا پالو بھی شامل تھا۔اے سی میلان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے کافو نے اپنا بیٹا، دنیلو کھویا ہے، غم کے اس وقت میں ہم ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں’۔ریال میڈرڈ کا کہنا تھا کہ ‘فٹبال کے لیجنڈ کافو کے بیٹے دنیلو کے انتقال پر ریال میڈرڈ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے’۔خیال رہے کہ کافو 16 سالہ عالمی کیریئر میں 142 میچز کھیلے اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 2 فٹبال کے عالمی کپ بھی جیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…