پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایئر وائس مارشل عامر مسعود سینئر نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن منتخب

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان سکواش فیڈریشن کے 46 ویں سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں ایئر وائس مارشل عامر مسعود کو متفقہ طور پر پاکستان سکواش فیڈریشن کا سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، جو پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔

نے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر سکواش کے عظیم کھلاڑی قمر زمان ، صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے نمائندے اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران فیڈریشن کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سکواش کے کھیل سے متعلق تمام پہلوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ جنرل کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے سکواش کے فروغ کیلئے پاک فضائیہ کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔پاکستان میں بین الاقوامی سکواش کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی سکواش ایسوسی ایشنز پر زور دیا کہ وہ سکواش کے کھیل کے فروغ کیلئے مربوط کوشش کریں۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیل پر توجہ دیں اور اپنی جسمانی اور ذہنی مضبوطی کو مزید بہتر بنائیں۔ پاک فضائیہ کی جانب سے مالی اور انتظامی تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ انہوں نے ممبر ایسوسی ایشنز پر زور دیا کہ وہ سکواش کی بہتری کیلئے مزید وسائل پیدا کریں۔انہوں نے ممبر ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی اور صوبائی لیگز کے ذریعہ نچلی سطح پر سکواش کو فروغ دینے کے علاوہ سکول اورکالج کی سطح پر بھی نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سکواش کو متعارف کروائیں۔ انہوں نے صوبائی ایسوسی ایشنز اور ڈیپارٹمنٹس پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی مالی اعانت کے ساتھ ساتھ جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کیلئے قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کریں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…