اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ،افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور/ کراچی (آن لائن) کولمبو میں جاری اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اپنے سفر کا آغاز 5 ستمبر کو کیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف میچ میں 85رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے باعث میچ کو 46 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان روحیل نذیراور عرفان خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا۔ افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسپنر شفیق اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔164 رنز کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19.4 اوورز میں 78رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عرفان خان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان روحیل نذیر نے 16 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے شفیق اللہ نے 3 جبکہ نور احمد، فضل حق اورعابداللہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ 46 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ میچ میں پاکستان کی اسپن جوڑی عامر علی اور فہد منیر نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ فہد منیر نے اپنے 9 اوورز پر مشتمل کوٹے میں محض 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا   جبکہ عامر علی نے 10 اوورز میں 34 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے26 رنز دے کر 2 حریف کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے 9 اوورز کے کوٹے میں محض 13 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری جانب افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے صرف 2 بیٹسمین انفرادی طور پر20رنز کا ہندسہ عبور کرسکے۔حریف ٹیم کے بیٹسمین صدیق اللہ نے 29 اور  رحمٰن اللہ نے 27 رنز بنائے۔ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا اگلا میچ بھارت کے خلاف 7 ستمبر بروز ہفتہ کو کھیلے گا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…