منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے ‘اسٹار کرکٹرز نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی حمایت کردی

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )اسٹار کرکٹرز نے کرکٹ بورڈ کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آنے کی امید ہے۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جراتمندانہ قدم ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ چھ ٹیموں پر مشتمل آئندہ ڈومیسٹک سیزن قومی کرکٹ کے معیار میں بہتری لائے گا۔

کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ راشد لطیف نے کہا کہ سینئرز اورجونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضا بڑھے گی۔نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو کم از کم 3 سال دینے کا حامی ہوں۔ عاقب جاوید نے کہاکہ گزشتہ ڈومیسٹک سٹرکچر میں خامیاں تھیں، نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے، کوکابورا کے گیند کا استعمال قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاری میں مدد دے گا۔ بازید خان نے کہاکہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں پچز اور امپائرنگ کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کی ڈومیسٹک سیزن میں شمولیت ایک دلچسپ امر ہوگا۔ اظہر علی نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے متوازی ٹیموں کے انتخاب سے معیاری کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ فواد عالم نے کہا کہ امید ہے نیا نظام قومی کرکٹ کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔ شان مسعود نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی شرکت سے ڈومیسٹک سیزن میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…