پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عالمی شہرت یافتہ سابق جاپانی ریسلر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ محمد حسین اینوکی کی اہلیہ تازوکو تادا طویل علالت کے باعث وفات پاگئیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ سابق جاپانی ریسلر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ محمد حسین اینوکی کی اہلیہ تازوکو تادا طویل علالت کے باعث وفات پاگئیں۔میڈیا رپورٹ کیمطابق پاکستان سمیت اسلامی دنیا میں مقبول جاپانی ریسلر اور رکن پارلیمنٹ اینوکی نے اپنے ٹوئٹر

پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ وفات پاگئیں ہیں۔تازوکو تادا اینوکی کی تیسری اہلیہ تھیں جن سے دو سال قبل ہی اینوکی نے شادی کی تھی اس سے قبل اینوکی کی پہلی بیوی سے طلاق ہوچکی تھی جبکہ دوسری بیوی وفات پاگئیں تھیں۔دوسری بیوی کی وفات کے بعد اینوکی نے اپنی پرسنل کیمرہ لیڈی تازوکو تادا سے شادی کی تھی، تازوکو تادا بھی اینوکی کی طرح پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی تھیں اور پاکستان کی تمام اہم سرکاری مصروفیات میں اینوکی کی شرکت کو یقینی بنایا کرتی تھیں۔گزشتہ سال پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی دعوت پر اینوکی کے دورہ پاکستان کو ممکن بنانے میں تازوکو تادا کا اہم کردار تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر یہ دورہ ممکن نہ ہوسکا تھا، اینوکی کی اہلیہ کی وفات پر جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے اینوکی سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اینوکی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بھی اینوکی سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…