پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیوی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ سکینڈل کا طعنہ سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)ایشز سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم پر سینڈ پیپر گیٹ (بال ٹیمپرنگ سکینڈل) کا طعنہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین مانچسٹر میں ایشز سیریز کے چوتھے میچ سے قبل سڑک پر نصب ایک سائن بورڈ پر ایسی عبارت لکھ دی گئی

جو بلاواسطہ آسٹریلوی ٹیم پر ایک طنز تھی۔سڑک کنارے لگے ایک سائن بورڈ پر سینڈ پیپر گیٹ سے متعلق عبارت لکھی ہوئی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع ایک ٹوئٹ میں طنز کیا گیا کہ سر بین اسٹوکس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، یہ میچ جو 4 سے 8 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ اپنے سفر کو مٹی میں دبا دو۔خیال رہے کہ سینڈ پیپر گیٹ کے نام سے مشہور بال ٹیمپرنگ اسکینڈل آسٹریلیا کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ثابت ہوا ہے۔گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی بین کرافٹ بال کے ساتھ ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔دوران میچ اس وقت آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے میچ میں شکست سے بچنے کے لیے ٹیمپرنگ کا سہارا لیا، جس میں نائب کپتان ڈیوڈ وارنر بھی ملوث تھے۔کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے دوران ہی اسٹیو اسمتھ کو کپتانی سے ہٹادیا تھا اور ان کی جگہ ٹِم پین کو کپتان مقرر کردیا گیا تھا۔بعد ازاں کرکٹ آسٹریلیا نے کارروائی کرتے ہوئے بین کرافٹ پر 6 ماہ جبکہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک، ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…