ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مصباح الحق کو جس طریقے سے لایا جارہا ہے،ایسے میں کونسے مسائل پیدا ہونگے؟ عاقب جاوید کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو لایا جارہا ہے اس سے بہتر تھا کہ کوچنگ کے لئے مزید درخواستیں ہی نہ لی جاتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کوچز کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اپنایا وہ بالکل درست نہیں تھا، پاکستان میں کرکٹرز ریٹائرمنٹ کے بعد کوچ بنتے ہیں۔واضح رہے پی سی بی نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا

ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گے جبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور باولنگ کوچ کے لئے انٹرویوز لئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…