جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جانتے ہیں بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی نے اہلیہ کیساتھ ایسا کیا سلوک کیا کہ عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد شامی کے خلاف مبینہ طور پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد شامی کو ان کی اہلیہ کی جانب سے گھریلو طور پر ہراساں کرنے کے

الزامات اور دیگر جرائم پر مقدمہ درج کیے جانے کے بعد 15 روز کے اندر بھارت کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے  یا پھر انہیں گرفتاری کا سامنا ہوگا۔محمد شامی بھارتی ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جہاں وہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ عدالت نے ان کی غیر حاضری میں حکم جاری کردیا۔فاسٹ باؤلر کی اہلیہ حسین جہاں کے وکیل ذاکر حسین کا کہنا تھا کہ شامی کو کلکتہ کی عدالت میں پیش ہونے اور ضمانت کی اپیل دائر کرنے کے لیے سمن جاری کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر شامی حکم کی تعمیل میں ناکام ہوتے ہیں تو عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے۔ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں تاحال عدالت کے حکم کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔محمد شامی کے خلاف اہلیہ پر تشدد کا مقدمہ مغربی بنگال کی پولیس نے رواں برس مارچ میں درج کیا تھا اور عدالت میں اس کی سماعت پیر کو ہوئی جبکہ شامی ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ محمد شامی اور ان کی اہلیہ و سابق ماڈل حسین جہاں کے درمیان اختلافات مارچ 2018 میں سامنے آئے تھے جب ان کی اہلیہ نے شامی اور ان کے گھر والوں کے خلاف شکایت کی تھی جس کے بعد شامی پر اقدام قتل سمیت 7 مقدمات درج کر لیے گئے تھے۔بعد ازاں مارچ 2019 میں بھارتی پولیس نے محمد شامی کے خلاف تشدد سمیت جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔دوسری جانب محمد شامی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کو بدنام کرنے کی مہم ہے۔خیال رہے کہ حسین جہاں نے محمد شامی پر کرپشن کے بھی الزامات لگائے تھے جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ عدالت کے تازہ احکامات پر بھی بورڈ نے کوئی بیان نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…