اسلام آباد (این این آئی)قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا اور 13 دسمبر تک جاری رہے گا ، 4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا تاہم فائنل میچ 5 روز پر مشتمل ہوگا۔قومی انڈر-19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین روزہ اور ایک روزہ مقابلے ہوں گے جو یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہیں گے۔3 روز پر مشتمل میچوں کی قائداعظم ٹرافی 14 ستمبر سے 29 نومبر تک ہوگی جس کافائنل 4 روزہ ہوگا۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز 13 اکتوبر کو ہوگا اور فائنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے فرسٹ الیون کے میچز فیصل آباد اور سیکنڈ الیون کے میچز کراچی میں ہوں گے۔پاکستان کپ کے نام سے ایک
روزہ ٹورنامنٹ ہوگا جو فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے تحت ہوگا جس کے مقابلے 29 مارچ سے 27 اپریل تک جاری رہیں گے۔پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکابورا گیند استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔بورڈ نے ڈومیسٹیک کرکٹ میں بہتری کیلئے آئندہ سیزن سے قبل کھیل کی سہولیات، پچز، آئوٹ فیلڈ، ڈریسنگ رومز، میڈیا اور براڈ کاسٹنگ کے معیار کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی کے بیان کے مطابق کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کوئٹہ کے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے 2 ارب روہے مختص کیے گئے ہیں۔