کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر تمام صورتحال پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے اس بربریت کو
رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے متنازع خطے میں تشدد اور ظلم کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے، بھارتی عوام کی اکثریت نریندر مودی کی بربریت کی حمایت نہیں کرتی۔مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مودی دیرپا امن کی جانب قدم بڑھائیں اور اس غیرانسانی عمل کو روکا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ناانصافی اور ظلم و جبر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔