قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کا اجلاس، سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی کے طریقہ کار پر رکن کمیٹی کا احتجاج

23  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کے اجلاس میں سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی کے طریقہ کار پر رکن کمیٹی اقبال محمد علی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز سینئر نے استعفیٰ نہیں دیا تھا کہ نیا سیکرٹری لگا دیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی کے طریقہ کار پر رکن کمیٹی اقبال محمد علی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز سینئر نے استعفیٰ نہیں دیا تھا کہ نیا سیکرٹری لگا دیا گیا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف نے بتایاکہ میرے خلاف نیب اور ایف ائی اے میں کوئی کیس نہیں ہے۔آصف باجوہ نے کہا کہ ہر بار اجلاس میں بلا کر بے عزتی کی جاتی ہے اور سنگین الزامات لگائے جاتے ہیں۔اراکین کمیٹی نے کہاکہ سوال کرنا ہماری ذمہ داری اور جواب دینا اپ کا فرض ہے، آواز دھیمی رکھ کر بات کریں۔چیئرمین کمیٹی نے آصف باجوہ کو اپنی بے گناہی کے شواہد کمیٹی کے ائندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ قومی کھیل ہاکی کے زوال پر بھی تفصیلی بریفنگ لیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی ۔آصف باجوہ نے ہاکی کے زوال کی وجوہات سے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہاکی میں کھلاڑیوں کی نرسری ملنا بند ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکولز اور کالجز میں ہاکی مقابلوں کا نہ ہونا زوال کی بڑی وجہ ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت تمام سکولز اور کالجز میں ہاکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کو لازمی قرار دے۔انہوںنے کہاکہ فیڈریشن پہلے مرحلے میں 100سکولوں کو آن بورڈ لیکر انہیں سہولیات فراہم کرے گی۔انہوںنے کہاکہ ہاکی فیڈریشن ملک بھر میں 18سے 20اکیڈمیز لگاے گی۔انہوںنے کہاکہ فنڈز نہ ہونے کے باوجود فیڈریشن ہاکی کھیل کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…