پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چیف سلیکٹر اور کوچ ایک ہونا چاہیے، مجھے کوچ بنایاجارہاہے کہ نہیں؟ مصباح الحق کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 21  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فٹنس کیمپ کے کمانڈنٹ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میں نے ابھی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست نہیں دی ابھی تک افواہیں چل رہی ہیں،لیول ٹوکورس کررکھا ہے،ہیڈ کوچ کا امیدوار بنا تو کرکٹ کمیٹی چھوڑدوں گا، چیف سلیکٹر اور کوچ ایک ہونا چاہیے، اس میں ذمہ داری کا بوجھ ضرور بڑھے گا لیکن معاملات پر نظر رکھنے میں آسانی ہوگی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ

کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں، ابھی میں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست ہی نہیں دی کیونکہ میری تمام تر توجہ کیمپ پر ہے۔ انہوں کہا کہ صوبائی ٹیموں کے لئے پول گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا،کوشش کریں گے کہ 3رکنی کمیٹی فہرست پر نظرثانی کرتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ اورسلیکشن کمیٹی میں سے کسی ایک کومنتخب کرنا پڑا تواس کے لئے استخارہ کروں گا۔لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں کئی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال سب سے زیادہ توجہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز پر دی گئی ہے،چند مزید پرفارمرز کو بھی موقع دیا گیا ہے، باقی ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھی ٹریننگ کے لئے موجود ہوں گے،ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کی کارکردگی پر آئندہ سلیکشن کمیٹی نظر رکھے گی۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری ضرور آئی ہے لیکن ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔رمیض راجہ کی طرف دفاعی اپروچ کی وجہ سے ہیڈ کوچ کے لئے غیر موزوں ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی اپنی رائے ہے، لوگ تنقید کرتے ہیں لیکن اپنا کام جاری رکھوں گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…