بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پا ک، بھارت کشیدگی کے دوران شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ کا بھائی چارہ، یووراج سنگھ کو شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سے 10 ہزار ڈالر عطیہ دینے کا اعلان

datetime 20  اگست‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے کینیڈا میں بھائی چارے کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے اور دونوں ہی انسانیت کی خاطر ایک تقریب میں اکٹھے ہوئے جہاں شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ کے کام کی ناصرف تعریف کی بلکہ ان کی فائونڈیشن کو عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا یووراج سنگھ تم نے

بھارت کیلئے کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کیا ہے اور یو وی کین کے ذریعے انسانیت کیلئے کام کرتا دیکھ کر اور بھی خوشی ہو رہی ہے۔یووراج بھائی میں تمہارے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شاہد آفریدی فانڈیشن اور میں آپ کے پراجیکٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر یووراج سنگھ کو شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سے 10 ہزار ڈالر عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…