اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

نئی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے

datetime 19  اگست‬‮  2019 |

سرینگر (  آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے ایک بار پھر دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے،پاکستان کے بابر اعظم بھی کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے ہیں،بالرز میں یاسر شاہ کو بھی ترقی ملی ہے۔

ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92رنز سکور کرنے والے سٹیو سمتھ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے،وہ اب تک رواں سیریز میں 126کی اوسط سے378رنز سکور کرچکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر فائز بھارت کے ویرات کوہلی سے محض9پوائنٹس پیچھے ہیں۔ترقی پانے والے دیگر کینگرو بلے بازوں میں ٹریوس ہیڈ(20ویں سے18ویں) اورمارنس لبسشین(98ویں سے82ویں) شامل ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس(32ویں سے26ویں)،جونی بیئر سٹو(37ویں سے30ویں)اور روری برنز (81ویں سے64ویں) کو ترقی ملی ہے۔عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جبکہ اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5وکٹیں لینے والے جوفرا آرچر نے 83ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں اینٹری لی ہے،انگلش سپنر جیک لیچ نے بھی48ویں پوزیشن سے40ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے،مچل سٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کا پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو فائدہ ہوا ہے جو اب17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…