نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے سٹیو سمتھ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی، یاسر شاہ کی2درجے ترقی

19  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے ایک بار پھر دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے ،پاکستان کے بابر اعظم بھی کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے ہیں ،بالرز میں یاسر شاہ کو بھی ترقی ملی ہے ۔ ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92رنز سکور کرنے والے سٹیو سمتھ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔

وہ اب تک رواں سیریز میں126کی اوسط سے378رنز سکور کرچکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر فائز بھارت کے ویرات کوہلی سے محض9پوائنٹس پیچھے ہیں ۔ترقی پانے والے دیگر کینگرو بلے بازوں میں ٹریوس ہیڈ(20ویں سے18ویں) اورمارنس لبسشین(98ویں سے82ویں) شامل ہیں ۔انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس(32ویں سے26ویں)،جونی بیئر سٹو(37ویں سے30ویں)اور روری برنز (81ویں سے64ویں) کو ترقی ملی ہے۔عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جبکہ اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5وکٹیں لینے والے جوفرا آرچر نے 83ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں اینٹری لی ہے،انگلش سپنر جیک لیچ نے بھی48ویں پوزیشن سے40ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے،مچل سٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کا پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو فائدہ ہوا ہے جو اب17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…