جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈومنگودوسال کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے سابق کوچ رسل ڈومنگو کو آئندہ دو سال کے لیے سینئر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔بنگلہ دیش نے گزشتہ سال اسٹیو رہوڈز کو کوچ مقرر کیا تھا لیکن ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی جانب سے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر اختتام کے سبب انہوں نے

اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔رسل ڈومنگو کا اس عہدے کے لیے نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن اور پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر سے مقابلہ تھا تاہم بنگلہ ددیشی بورڈ نے ڈومنگو کو دونوں پر فوقیت دی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ڈومنگو کی طویل المدتی منصوبہ بندی اور مکمل وقت کے لیے دستیابی نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ نئے کوچ سینئر ٹیم میں اے ٹیم اور انڈر19 کے انضمام کے خواہاں ہیں تاکہ مستقبل کے لیے کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کی جا سکے، وہ پورا وقت ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ہم بھی کسی ایسے کوچ کی تلاش میں تھے جو کھلاڑیوں کو اپنا پورا وقت دے سکے۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ پہلے ہی بیٹنگ کوچ نیل میکنزی اور باؤلنگ کوچ چارل لینگویلڈ کے معاہدوں میں توسیع کر چکا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب ڈومنگو 2013 سے 2017 جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ تھے تو اس وقت بھی میکنزی اور لینگویلڈ ان کے سپورٹ اسٹاف کا حصہ تھے۔ڈومنگو 21 اگست سے باقاعدہ اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب بنگلہ دیشی ٹیم چھتوگرام میں افغانستان کے مدمقابل ہو گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…